اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آج رات کو لندن سے امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے،وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج رات کو لندن سے نیویارک کے لئے روانہ ہوں گے،امریکہ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف ممالک کے راہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی،20 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے جبکہ20 ستمبر کوہی وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں،آسٹریا کے چانسلر، سپین کے صدر،یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل اورفن لینڈ کے صدر سعالی نوسیتو سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے،وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ‘گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ’ میں بھی شرکت کریں گے،21 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا، ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپس سے ملاقات ہوگی جبکہ اسی روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی دوطرفہ ملاقات ہوگی، وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوگی،21 ستمبر کو ہی وزیراعظم شہباز شریف امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے،22 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے ان کے دفتر میں ملاقات ہو گی،وزیر اعظم کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ، جاپان کے وزیراعظم فیومیو کاشیڈا، لیگزمبرگ کے وزیراعظم زیوئیر بیٹل سے بھی ملیں گے جبکہملائیشیاء کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔23 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات ہو گی جبکہ امریکی دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ممتاز امریکی اخبار اور ذرائع ابلاغ کو انٹرویوز بھی دیں گے.
Load/Hide Comments



