راوی سٹی پراجیکٹ 15ملین نفوس کی ضروریات پوری کرے گا: عمرا ن خان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے شروع ہونے والا راوی سٹی پراجیکٹ 15ملین نفوس کی ضروریات پوری کرے گا۔ ایک ٹویٹ کے ذریعہ عمران خان کا کہنا تھا کہ 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیرہونیوالا یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کریگا،یہ پاکستان کاپہلاسرسبز،سمارٹ شہر ہوگا،دریا کے کنارے تعمیر ہونیوالا یہ عمودی شہر ملکی،غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہت سے مواقع پیدا کریگا۔ عمر ان خان نے کہا کہ دنیاکے سب سے بڑے آبی رْخ کا حامل شہر ہوگا،اس میں 3بیراج ہوں گے جن سے270ارب لیٹر پانی کی بچت ہوگی،اسکی لاہورکے ز یرِزمین ذخیرہ آب کواشد ضرورت ہے،گزشتہ برس شروع کیاجانیوالا 5000 ایکڑرقبے پر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اسکاحصہ ہے،سیلاب سے بچاؤ کے لیے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پشتے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔