کویت میں ایک اہم تنصیب کی جانب آنے والے ڈرونز کو مار گرائے جانے کے بعد ان کے ٹکڑے لگنے سے دفاعی کمپنی رائن میٹل کے لیے کام کرنے والے دو اطالوی شہری تکنیکی ماہرین ہلاک ہو گئے۔ کویت نے ان ڈرونز کو ایرانی قرار دیا ہے۔
کویتی وزارت خارجہ نے حملے کو اپنی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، اور روم میں ایرانی سفارتخانے نے امکان ظاہر کیا کہ یہ یورپ کو خطے کے بحران میں گھسیٹنے کے لیے کی گئی “فالس فلیگ” کارروائی ہو سکتی ہے۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا۔ خلیجی ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن نے حملے کی مذمت کی، جبکہ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لاین نے تہران پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔



