بھارت کا امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ تکمیل کے قریب ہونے کا دعویٰ

بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل نے جمعہ کو ایک صنعتی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا کے ساتھ طویل عرصے سے زیر التوا تجارتی معاہدہ تکمیل کے قریب ہے اور اختلافات دور ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

گوئل کا بیان امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے اس اعلان کے بعد آیا جس میں انہوں نے بدھ کو کہا تھا کہ معاہدہ ہونے کی صورت میں بھارتی مصنوعات پر 17 فیصد محصول لگے گا، لیکن معاہدہ نہ ہونے پر یہ شرح 25 فیصد تک جا سکتی ہے۔ نئے محصولات اگلے سال نافذ ہونے سے پہلے عوامی مشاورت کے مرحلے سے گزریں گے۔

امریکا بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک فروری میں عبوری معاہدے کے بعد سے مکمل تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔