امریکا میں تھینکس گیونگ پر شدید طوفان، 9 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم، میسیز پریڈ ملتوی

امریکا کے وسطی اور مشرقی حصوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں والے طاقتور طوفان نے تھینکس گیونگ کی تقریبات متاثر کر دیں، اور نیویارک کی مشہور میسیز پریڈ اپنی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار ملتوی کر دی گئی۔ منتظمین کے مطابق پریڈ احتیاط کے طور پر ہفتے تک مؤخر کی گئی ہے۔

بجلی کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پاور آؤٹیج کے مطابق 9 لاکھ سے زیادہ گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہو گئے، جن میں پنسلوینیا، میری لینڈ اور ورجینیا سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں تقریباً 400 پروازیں منسوخ اور 2 ہزار سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں، جن میں زیادہ تر مشرقی حصے کی تھیں۔ یہ طوفان سال کے مصروف ترین سفری ایام میں سے ایک کے دوران آیا ہے۔