
ٹی فور ایجوکیشن کے زیر اہتمام ورلڈز بیسٹ اسکول پرائز 2026 میں دو پاکستانی اسکولوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ لاہور کے نجی اسکول ٹی این ایس بیکن ہاؤس نے نیورو ڈائیورجنٹ طلبہ کے لیے اپنے کام پر سپورٹنگ ہیلدی لائیوز کیٹیگری جیت لی۔ اس اسکول میں کنڈرگارٹن سے سیکنڈری تک گیارہ سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
حیدرآباد کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو میر غلام حسین کمیونٹی کولیبوریشن کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ تین اسکولوں میں شامل ہوا، جبکہ یہ کیٹیگری برطانیہ کے سوئس کاٹیج اسکول نے جیتی۔
ڈان کے مطابق حیدرآباد کا یہ اسکول دو شفٹوں میں چلتا ہے تاکہ کام کرنے والی بچیاں صبح یا شام میں پڑھ سکیں۔ ایک سال میں داخلوں میں 90 فیصد اور حاضری میں 80 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اساتذہ رہنمائی کے لیے والدین کے گھروں تک جاتے ہیں۔



