کراچی کی انعم جنگڈا کا ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ میں ڈیبیو

کراچی سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ جوجٹسو ایتھلیٹ انعم جنگڈا نے اس ہفتے ابوظہبی میں ہونے والی 18ویں ورلڈ پروفیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ میں پہلی بار حصہ لیا۔ پرپل بیلٹ رکھنے والی انعم نے کارلسن گریسی ٹیم کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کی ماسٹرز 55 کلوگرام کیٹیگری میں مقابلہ کیا۔

عرب نیوز کے مطابق انہوں نے آٹھ سال قبل ایمسٹرڈیم میں پیش آنے والے ایک خوفناک واقعے کے بعد یہ کھیل سیکھنا شروع کیا۔ اس وقت کراچی میں یہ کھیل سکھانے والی صرف ایک اکیڈمی تھی، اور ان کی کوچ علیشا احمد بعد میں پاکستان کی پہلی بلیک بیلٹ بنیں۔

انعم کا کہنا تھا کہ مقابلہ ان کی توقع کے مطابق نہیں رہا، لیکن وہ خود کو آزمانا چاہتی تھیں اور ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔