
ملک میں جمعہ کو سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے کا ہو گیا، جبکہ جمعرات کو یہ قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے تھی۔
دس گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 203 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں سونا 154 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 573 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
چاندی کی قیمت بھی 297 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 708 روپے فی تولہ ہو گئی۔



