کراچی بندرگاہ پر گندم اور ڈی اے پی کھاد لے کر چھ جہاز پہنچ گئے

کراچی پورٹ پر درآمدی گندم سے لدے چار جہاز پہنچے ہیں جن پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 23 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم موجود ہے، جبکہ دو جہاز ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کھاد لے کر آئے ہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پرپز لمیٹڈ کے تعاون سے گندم بردار چاروں جہازوں کو ایسٹ وارف پر ترجیحی بنیادوں پر برتھ فراہم کی۔

حکام کے مطابق درآمدی گندم سے ملک میں خوراک کی فراہمی کو سہارا ملے گا جبکہ ڈی اے پی کھاد آئندہ بوائی کے موسم میں کسانوں کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دے گی۔