
دفتر خارجہ نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک ٹاور پر حوثی ملیشیا کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مملکت کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل سعودی خودمختار ویلتھ فنڈ کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا گیا تھا جو ریاض کی سب سے بلند عمارت ہے۔
سعودی قیادت میں اتحاد نے کہا کہ اس نے جنوبی علاقے کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، جبکہ سعودی سول ڈیفنس نے ڈرون روکے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے جازان اور ابہا کے لیے پیشگی انتباہ جاری کیا۔



