
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل اس لیے تاخیر کا شکار ہے کہ اپوزیشن نے ابھی تک اپنے نامزد ارکان کے نام نہیں دیے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپوزیشن کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر سے ملاقات کی۔
وزیر کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتیں اپنے تمام نام جمع کرا چکی ہیں، اور اپوزیشن کے نام آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مرکزی دھارے کی سیاست میں واپسی کے لیے کمیٹی کا حصہ بننا چاہیے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے مطابق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 2017 کی طرح کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کو برابر نمائندگی دی جائے۔



