صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ تمام معاملات بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایوان صدر نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے منظور کی گئی تھیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکمران اتحاد کے بعض ماضی کے فیصلوں پر کھل کر تنقید کی تھی۔