
امریکی تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی نئی تحقیق کے مطابق اسلام اگلی دہائی کے وسط تک عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2035 میں مسلمانوں کی تعداد 2 ارب 57 کروڑ اور عیسائیوں کی 2 ارب 52 کروڑ ہونے کا اندازہ ہے۔
تحقیق کے مطابق 2070 تک مسلمانوں کی تعداد 3 ارب 60 کروڑ اور عالمی آبادی میں ان کا حصہ 37 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جو 2020 میں 26 فیصد تھا۔ اسی عرصے میں عیسائیوں کا حصہ تقریباً 29 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مسلم آبادی 2020 کے 22 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ کر 2070 میں 46 کروڑ 10 لاکھ ہو جائے گی اور پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔ تحقیق میں اس اضافے کی بڑی وجہ شرح پیدائش کو قرار دیا گیا ہے۔



