
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 477.86 پوائنٹس یا 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریگولر مارکیٹ میں 72 کروڑ 47 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا، جو گزشتہ سیشن کے 74 کروڑ 21 لاکھ حصص سے کچھ کم ہے۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں تقریباً 700 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔
اس سے قبل بدھ کو مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور انڈیکس 1,223 پوائنٹس کم ہو گیا تھا۔



