
راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 309 رنز بنا کر پاکستان پر 82 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ خراب روشنی کے باعث کھیل شام 4 بج کر 35 منٹ پر روک دیا گیا، اس وقت پاکستان کو اننگز سمیٹنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔
سری لنکا نے دن کا آغاز 3 وکٹوں پر 74 رنز سے کیا تھا۔ کوشل مینڈس نے 53 اور سونل دینوشا نے 54 رنز بنائے، جبکہ ملن رتنائیکے 82 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 67 رنز دے کر 3 اور محمد عباس نے 33 اوورز میں 54 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر 227 رنز کی برتری حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا کی پہلی اننگز صرف 98 رنز پر ختم ہوئی تھی۔ اسپنر ساقب خان بائیں ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث اس میچ میں مزید بولنگ نہیں کر سکیں گے۔



