
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار مندی کے ساتھ بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 665.21 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد کمی کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 517.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ریڈی مارکیٹ میں 83 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد ایک ارب 33 کروڑ سے زائد تھی۔ کاروبار کی مالیت 20.158 ارب روپے رہی جو اس سے پہلے 32.584 ارب روپے تھی۔



