ایپل کی سروسز میں بڑا تعطل، آئی کلاؤڈ، ایپ اسٹور اور ایپل میوزک متاثر

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی کئی ڈیجیٹل سروسز منگل کو بڑے تعطل کا شکار ہو گئیں۔

آئی کلاؤڈ، ایپ اسٹور اور ایپل میوزک سمیت متعدد سروسز استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔