دبئی میں سیزن کا آخری گالف ٹورنامنٹ کل سے، میکلروئے مسلسل پانچویں ٹائٹل کے لیے پرعزم

گالف سیزن کا اختتامی ایونٹ ورلڈ ٹور چیمپئن شپ جمعرات سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔

شمالی آئرلینڈ کے روری میکلروئے آرڈر آف میرٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور اسپین کے یوجینیو چاکارا سے 500 سے زائد پوائنٹس پیچھے ہیں، وہ مسلسل پانچویں سال اور مجموعی طور پر آٹھویں بار یہ اعزاز جیتنے کے خواہاں ہیں۔

امریکا کے پیٹرک ریڈ تیسرے نمبر پر ہیں جو میکلروئے سے مزید 181 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کو 2 ہزار پوائنٹس ملیں گے۔