اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے سربراہی اجلاس میں خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران دنیا کی کوششوں سے آگے نکل رہا ہے۔
کانفرنس کے دوران آسٹریلیا، بنگلادیش، کینیا، نائیجیریا اور وانواتو نے ’گلوبل روف ٹاپ سولر ڈیکلریشن‘ کی توثیق کی جس کا ہدف 2030 تک چھتوں پر شمسی توانائی سے آراستہ گھروں کی تعداد دگنی کرنا ہے۔
دوسری جانب ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے سربراہی اجلاس کو منافقت قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔ عالمی رہنماؤں کا دو روزہ اجلاس بدھ کو شروع ہوا۔



