اٹلی: بم کی دھمکی آمیز پیغامات کے بعد 300 سے زائد اسکول خالی کرا لیے گئے

اٹلی میں ایک ہی طرح کے بم کی دھمکی پر مبنی پیغامات موصول ہونے کے بعد کم از کم 300 اسکول خالی کرا لیے گئے۔

اطالوی وزیر تعلیم جوزیپے والدیتارا کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ دھمکیاں جھوٹی معلوم ہوتی ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر طلبہ اور عملے کو عمارتوں سے باہر نکالا گیا۔

حکام کے مطابق تمام اسکولوں کو ایک ہی متن پر مشتمل پیغام بھیجا گیا تھا۔