
پاکستان فٹبال ٹیم نے ڈھاکا میں جاری ساف چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گروپ بی کے آخری میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت نے مالدیپ کو 0-1 سے شکست دی جس کے ساتھ ہی گروپ کی حتمی پوزیشنز واضح ہوگئیں، بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہا جبکہ پاکستان نے بھی اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
اس سے قبل پاکستان نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں مالدیپ کو 0-3 سے ہرایا تھا، اس میچ میں 19 سالہ اسٹرائیکر نجیب اللہ خان نے پہلے ہاف میں دو گول کیے تھے۔



