
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ قذافی اسٹیڈیم لاہور سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق میچ کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور دوسرا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 421 تک پہنچ گیا ہے جو انتہائی خطرناک درجے میں آتا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، آفیشلز، معاون عملے اور شائقین کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح سیریز کے دونوں ٹیسٹ راولپنڈی میں ہوں گے، یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔



