الیکشن کمیشن کے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے تجویز کردہ ضابطہ اخلاق کے نکات سامنے آگئے۔
مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار اے آئی سے تیار کردہ انتخابی مواد کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گی۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق اے آئی سے تیارکردہ ایسی چیز نشر نہیں کی جائے گی جو ووٹر کو دھوکا دینے کی نیت سے بنائی گئی ہو۔
مصنوعی ذہانت سے ڈیپ فیک تصاویر، ویڈیوز، آڈیوز، آواز پر اے آئی لکھنا لازم ہوگا، کسی امیدوار، حامی، الیکشن اہلکار کی مصنوعی شبیہ آواز یا بیان تخلیق کرنا جو جھوٹا تضحیک آمیز اور ہتک آمیز ہو ممنوع ہے۔
عوامی حمایت کا جھوٹا تاثر پیدا کرنے جعلی ٹرینڈز، لائکس، کمنٹ، شیئر، فالورز چلانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی بوٹس، خود کار اکاؤنٹس یا دیگر آلات استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
عدلیہ، مسلح افواج، ریاستی اداروں کی مصنوعی شبیہ آواز یا بیان تخلیق کرنا جو جھوٹا تضحیک آمیز اور ہتک آمیز ہو ممنوع ہے۔



