برطانوی شہزادہ ولیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہونے کے بعد اپنی فٹبال ٹیم کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
شہزادہ ولیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ کے دوران مخالف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور میچ جیتنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں انگلینڈ کی فٹبال ٹیم سے مخاطب ہو کر شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ نے پوری کوشش کی اور ہمیں ناقابلِ یقین ٹورنامنٹ کے لیے آپ پر بہت فخر ہے۔



