اسلام آباد/ کراچی (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں نے بھی عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرلیا، محمد حفیظ، شاہد آفریدی سمیت دیگر نے ووٹ کاسٹ کردیا۔سابق کرکٹر محمد حفیظ نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ’پاکستان کی بہتری کے لیے‘ ووٹ کاسٹ کردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر گل نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔سماجی پلیٹ فارم ایکس پر عمر گل نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہتر پاکستان اور مستقبل کے لیے میں نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے، آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ ڈالیں‘۔اس کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا، انہوں نے این اے 236کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا اور سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کردی۔
Load/Hide Comments



