لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ انشا اللہ پاکستان کے لیے بہتری ہوگی،امید ہے الیکشن کے نتیجے میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سلمان شہباز نے کہا کہ 2024 کاالیکشن پاکستان کے لیے ٹرننگ پوائٹ ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر معاشی مسائل کو حل کریں،سیاسی اور قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل بیٹھ کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا تب تک معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔
Load/Hide Comments



