لاہور (آن لائن) عام انتخابات کے موقع پر پورے ملک میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے، مجموعی طور پر 5 لاکھ سکیورٹی اہلکار عام انتخابات میں ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے سکیورٹی کیلئے پولیس پہلے درجے پر، پیرا ملٹری فورسز دوسرے درجے، آخری اور تیسرے درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی سامان کی پولنگ سٹیشن تک ترسیل، گنتی اور اس کی ریٹرننگ افسران کیدفاتر تک واپسی کیلئے سکیورٹی کی ذمہ داری افواج پاکستان کو سونپی گئی۔
Load/Hide Comments



