دوسروں کو چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے، عون چوہدری

راولپنڈی (آن لائن) با نی پی ٹی آ ئی کے خلاف عدت کیس کے اہم گواہ عون چوہدری نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے۔ جعلی روحانی ر ہنما نے خوابوں کو بنیاد بنا کر سابق وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے۔ نکاح عدت میں ہوا عدالت کو سچ بتا دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے عون چوہدری نے کہا کہ جعلی پیرنی اور روحانی رہنما نے سابق وزیراعظم سے خوابوں کو بنیاد کر ملک کے بارے میں بڑے بڑے فیصلے کرو ائے اور ملک کو تباہی کی راہ پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ سابق وزیراعظم پر چوری ثابت ہوئی۔ آپ نے وزیر اعظم ہوتے ہوے ہوے توشہ خانہ سے چوری کی۔ آپ دوسروں کو چور چور کہتے تھے خود سب سے بڑے چور نکلے۔ انہوں کہا میں نے عدالت میں جو کہا سچ کہا نکاح عدت کے دوران ہوا۔ یہ ایک شرمناک بات ہے کہ خاور مانیکا کا گھر تباہ کیا گیا۔ خور مانیکا کے بچوں کی حالت دیکھ کر ترس آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ ا ڈیالہ جیل میں جرح مکمل ہو گئی۔ میں نے عدالت کو سچ بتا دیا کہ نکاح عدت میں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ریاست اور ملک تو ہم سب ہیں۔ انہوں نے ملک و قوم کے ساتھ مذاق کیا آج ہمیں اپنے بچوں کو یہ بتانا پڑتا ہے کہ ر یاست کے خلاف کھڑا نہیں ہوا جاتا۔ ہمیں لوگوں کو اداروں کے خلاف نہیں اکسا نا چاہیے۔