پی ٹی آئی رہنما اور امیدوار علی بخاری ایڈوکیٹ اور شعیب شاہین کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایات

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور امیدوار علی بخاری ایڈوکیٹ اور شعیب شاہین کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایات سپورٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیاہے۔اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایس ایس پی آپریشن اور الیکشن کمیشن کے حکام کو منگل کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ اعلی حکام کو بلا کر کہ دیتے ہیں درخواست گزار بار کے سینئیر رہنما، سینئیر وکلاء ہیں، شعیب شاہین اور علی بخاری نے الیکشن مہم میں رکاوٹ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔دعتان سماعت شغلعہں شاہین اورعلی بخآری نے بتایاکہ پولیس اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہی،جب ہمارے لوگ کارنر میٹنگ کرتی ہے تو پیچھے س پولیس آجاتی ہے، ہم نے انھیں کہا کہ ہم کوئی قبضہ گروپ نہیں ہیں، چیف جسٹس نے پوچھاکہ آپ بتا دیں کس کو بلاؤں کا کو آرڈر کروں ، اس دونوں رہنماؤں نے استدعاکی کہ ایس ایس پی کو بلائیں، شہزاد ٹاؤن اور رورل کے پولیس حکام کو بھی بلائیں، الیکشن کمیشن حکام کو بھی بلائیں، عدالت نے الیکشن کمیشن حکام اور ایس ایس پی آپریشنز کو منگل کو طلب کرلیا۔کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔