انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی ہونگے، ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور انٹرنیٹ بھی بند نہیں ہو گا،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندرراجہ نے کہا ہے کہ انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی ہونگے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور انٹرنیٹ بھی بند نہیں ہو گا،آج کا اجلاس بہت اچھا رہا۔ اجلاس کا مقصد دو صوبوں میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔سیکورٹی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی ہم نے 2200 ٹن بیلٹ پیپر خریدا، لیکن ڈیمانڈ 2400 ٹن ضرورت تھی،بیلٹ پیپرز کے کاغذ کو مینج کرنے کے لیے بیلٹ پیپر کا سائز کم کیا گیا، ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتوں برابر ہیں.