اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں سزاسنائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں واضح تھا کہ چیزیں جمع نہیں کرائیں گئیں۔ماضی میں نواز شریف کیخلاف بھی ایسا ہی فیصلہ آیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاعدالت میں تیاری کر کے نہیں جاتے۔عدالتی فیصلہ ٹھیک ہو یا غلط ایسے ماننا تو پڑتا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف انٹراپارٹی کیس بھی مضبوط تھا۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مجموعی طور پر 1570 ملین روپے جرمانہ کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی 787 ملین جرمانہ ادا کرسکیں گے جبکہ بشری بی بی بھی 787 ملین جرمانہ ادا کریں گی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 10 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے بیان تیار کر لیا ہے، اپنے وکلاکے آنے پر بیان جمع کراوں گا۔بانی پی ٹی آئی نے سزا سنائے جانے کے بعد جج سے کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ میرا بیان میرے کمرے میں ہے، مجھے تو صرف حاضری کیلئے بلایا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے، جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں واپس آنے کیلئے تیار نہیں۔
Load/Hide Comments



