اسلام آباد (آن لائن) ماہر قانون عرفان قادر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپورٹر اس فیصلے کو نہیں مانیں گے۔ سائفر کیس پر عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ماضی میں بھی سیاسی لیڈران کے خلا ف اس طرح کے فیصلے ہوتے رہے ہیں۔ تاہم عوام میں انکی مقبولیت پھر بھی رہتی ہے۔ ماضی میں میاں نواز شریف کو بھی عدالت سے سزا ہونے کے باوجود وہ آج بھی عوام میں مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی فیصلے سے کمزور نہیں ہوئی تاہم آئندہ الیکشن بتائیں گے کہ عوام اس فیصلے کو کیسے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔ اور وہ اپنا یہ حق استعمال کرے گی یہ بات یقینی ہے پی ٹی آئی کے سپورٹر اس فیصلے کو نہیں مانیں گے بلکہ کہیں گے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments



