نواز شریف نے قوم کے سامنے منشور رکھ دیا ہے،منشور کوئی کاغذ کا پلندہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر لانچ کردیا،مریم نواز

ایبٹ آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قوم کے سامنے پارٹی کا منشور رکھ دیا ہے،منشور کوئی کاغذ کا پلندہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر لانچ کردیا،اس پر بہت محنت کرنا پڑتی ہے،آپ کا ہمدرد وہ ہے جس نے آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیئے نہ کہ وہ جس نے آپ کے بچوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم اور ڈنڈے دیئے،پنجاب میں آکر نواز شریف پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ سندھ میں انہوں نے کیا کارنامے انجام دیئے ہیں،نوا ز شریف نے سارا پلان بنالیا ہے کہ بجلی کیسے سستی کرنی ہیں، اشیائے خوردونوش کیسے سستی کرنی ہیں،کے پی والوں اس بار سوچ سمجھ دینا یہ ووٹ آپ کے بچوں کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی۔ ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایبٹ آباد کا جلسہ میرے لسٹ میں نہیں تھا مگر مانسہرہ کے جلسے کے بعد مجھے میسج ملا کہ ایبٹ آباد والے آپ کوبہت یاد کرتے ہیں تو میں اپنی تمام مصروفیات ختم کرکے صرف ایبٹ آباد آپ کے لئے آئی ہوں مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے کا بھی آپ کا حق ہے یہاں کے عوام کو مایوس نہ کریں تو میں نے کہا مجھے اورکوئی بھی جلسہ منسوخ کرنا پڑا میں کردونگی میں ایبٹ آباد ضرور آؤنگی۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف مسلم لیگ (ن) کا منشور لانچ کررہے تھے اور میا صاحب تقریر کررہے تھے تو مجھے گوارہ نہیں تھا کہ میاں صاحب تقریر کررہے ہوں اور میں اٹھ کر چلی جاؤں مگر میاں نواز شریف کو بھی آپ سے محبت تھی انہوں نے مجھے کاغذ پر لکھ کر دے دیا جاؤ ایبٹ آباد تمہارا انتظار کررہا ہے اس لئے سب چھوڑ کر آپ کے پاس آئی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ آج بہت ضروری باتیں آپ سے کرنی ہیں آج نواز شریف نے اپنا منشور لوگوں سے سامنے پاکستانی قوم کے سامنے رکھا ہے منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں تھا کوئی پلندہ نہیں ہوتا منشور آپ سے کیا ہوا آپ سے کیا ہوا ایک سچا وعدہ ہوتا ہے نواز شریف نے جب بھی قوم سے وعدہ کیا آپ گواہ رہنا کہ کیا نواز شریف نے کوئی ایسا وعدہ کیا ہے جو نبھایا نہ ہو کیا اس نے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی کیا اس نے دہشتگردی ختم نہیں کی ڈرون حملے ختم نہیں کروائے،کیا اس نے ہزارہ الیکٹرک کمپنی نہیں دی کیا اس نے ہزارہ موٹروے نہیں دی منشور یہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر لانچ کردو جھوٹے وعدے کرکے بیان کردو ہم نے بہت محنت سے دن رات ایک کرکے یہ منشور تیار کیاہے منشور اگر وہ جماعت پیش کرے جس کی پندرہ سال سے ایک صوبے میں حکومت ہے اگر وہ کہتے ہیں کہ تعلیم میں کام کرینگے تو وہ پندرہ سال سندھ میں سکولوں کالجوں کی جگہ مویشی بندھے ہوئے ہیں یہ کیسا منشور ہے.