راولپنڈی (آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم نے8فروری کو فیصلہ دینا ہے کہ کس نے پاکستان کی خدمت کی اور کس نے پاکستان کی عوام کو دھوکہ دیا راولپنڈی سمیت پاکستان کے عوام پرلازم ہے کہ8فروری کو شیر پر مہر لگائیں نواز شریف کو مناظرے کے چیلنج دینے والے نواز شریف کو اپنے صوبے میں دعوت دیں وہیں پر موازنہ بھی ہو گا اور مناظرہ بھی ہو گا کہ نواز شریف کی اس ملک اور قوم کے لئے کیاخدمات ہیں نواز شریف کے مخالفین کو ملک کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پسند نہ آئے تونواز شریف کی حکومت کا تختہ کیا جس کو یہ شکائیت ہے کہ شیر شکار نہیں کر رہا 8فروری آنے والی ہے پتہ لگ جائے گا اور لگ پتہ جائے گا قوم کا فرض ہے کہ 8فروری کوشیر پر مہر لگا کر نواز شریف کے شیروں کو کامیاب کروائیں او رنواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں اگر زندگی رہ تو وعدہ کرتا ہوں کہ اگر میں نے راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر راولپنڈی سے محمد حنیف عباسی، چوہدری تنویر، سجاد خان،دانیال چوہدری، انجینئر قمر الاسلام اور حاجی پرویز سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام امیدوار، مسلم لیگ ن اوراس کی ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود تھے شہباز شریف نے خطاب میں کہاکہ تاریخی لیاقت باغ میں عظیم پاکستانی آئے یہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سمیت ایک بڑی تاریخ ہے نواز شریف نے کئی مرتبہ لیاقت باغ میں خطاب کیالیکن نواز شریف اور دوسری پارٹیوں کی قیادت میں فرق یہ ہے کہ نواز شریف نے لیاقت باغ میں جو بھی وعدے کئے وہ پورے کئے نواز شریف نے جب راولپنڈی میں میٹرو بنانے کا اعلان کیا تو شیخ حرم نے اس کی بھرپور مخالفت کی لیکن ہم جانتے تھے میٹرو آنے کے بعد شیخ حرم کی سیاست اس میٹرو کے نیچے دفن ہو جائے گی نواز شریف نے راولپنڈی کو 44ارب کی میٹروبس سروس بنا کر دی آج میٹرو بس میں مزدور،طلبا،سرکاری ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ سفر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تعمیروترقی کا عملی ثبوت دیاعوام بتائیں کہ سابقہ حکومت نے راولپنڈی شہر کے لئے کیا کیا اگر نواز شریف کے منصوبے گنوانا شروع کروں تو شام ہو جائے گی مگر جو لوگ اس کے بعد آئے انہوں نے کیا کیا جبکہ پی ٹی آئی نے گالی گلوچ کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں دیا اگر نواز شریف کو اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو لاہور کی طرح راولپنڈی میں بلیو ٹرین شروع کریں گے 1997-98میں فاطمہ جناح کے نام سے پہلی خواتین یونیورسٹی نواز شریف نے بنائی حنیف عباسی کی نگرانی میں دل کے امراض کے لئے کارڈیالوجی اورگردے مثانے کے امراض کے لئے یورالوجی ہسپتال بنائے جو کشمیرخیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت راولپنڈی اور گردونواح کے لاکھوں عوام کے لئے بڑے امراض سے شفا یابی کا ذریعہ ہے نواز شریف نے پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کا منسوبہ شروع کیا یہ وہ خدمات ہیں جو نواز شریف نے راولپنڈی کے عوام کے قدموں میں نچھاور کیں راولپبنڈی کے لئے بڑا تحفے رنگ روڈ کو جلد مکمل کیا جائے گا 30ارب روپے کی لاگت سے راول ڈیم اور خانپور ڈیم سے دوگنا اضافی پانی راولپنڈی کو فراہم کریں گے راولپنڈی کے لئے پہلے سے منظور شدہ 30ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی 18انچ قطر کی پائپ لائن کا منسوبہ جلد مکمل کریں گے نواز شریف نے مری جھیکا گلی میں خطرناک لینڈ سلائیڈ نگ کی مرمت کر کے مری کو ممکنہ خطرات اور بھاری نقصانات سے محفوظ بنایا نواز شریف نے اربوں روپے کے تعلیمی وظائف اور راولپنڈی کے لاکھوں ذہین بچوں بچیوں کو لیپ ٹاپ دیئے اب قوم نے8فروری کو فیصلہ دینا ہے کہ کس نے پاکستان کی خدمت کی اور کس نے پاکستان کی عوام کو دھوکہ دیا راولپنڈی سمیت پاکستان کے عوام پر فرض ہے کہ8فروری کو شیر پر مہر لگائیں ایک سیاسی لیڈر نے کہا کہ میں نواز شریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہوں لیکن میں اس سیاسی لیڈر سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ نواز شریف کو اپنے صوبے میں دعوت دیں وہاں نواز شریف اس صوبے کا دورہ کرے گا وہیں پر موازنہ بھی ہو گا اور مناظرہ بھی ہو گا کہ نواز شریف کی اس ملک اور قوم کے لئے کیا خدمات ہیں نواز شریف نے دن رات عوام کی خدمت کی جو مثالیں قائم کیں اور جن منصوبوں پر تختیاں لگائیں لیکن مخالفین کو یہ بات پسند نہ آئی اور انہوں نے نواز شریف کی حکومت کا تختہ کیا جس کو یہ شکائیت ہے کہ شیر شکار نہیں کر رہا 8فروری آنے والی ہے پتہ لگ جائے گا اور لگ پتہ جائے گا قوم کا فرض ہے کہ 8فروری کوشیر پر مہر لگا کر نواز شریف کے شیروں کو کامیاب کروائیں او رنواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں اگر زندگی رہ تو وعدہ کرتا ہوں کہ اگر میں نے راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں َ۔
Load/Hide Comments



