اسلام آباد (آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔اوگرا کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیاہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اب تک قیمتوں میں تبدیلی کی کوئی سفارش نہیں کی۔میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 41 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے جو نگراں حکومت کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments



