تبدیلی ٹولے نے پاکستانی عوام کی ترقی پر، پاکستا ن کے جسم پر کلہاڑا چلا یا ، نواز شریف

بورے والا (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کے ٹولے نے پاکستان کے عوام کی ترقی پر اور پاکستا ن کے جسم پر کلہاڑا چلا یا ہے،سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کرکے پاکستان کے عوام سے کون سی دشمنی کی گئی کون سا بدلہ لیا گیا،نواز شریف کا وعدہ ہے دوبارہ اقتدار میں آکر تمام مسائل سے قوم کو نجات دلائینگے،مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی،ہم پاکستان کے حالات اتنے اچھے کردینگے کہ ہر گھر میں روزگار ہوگا، کسی غریب کا چولہا نہیں بجھنے دینگے، جہاں جہاں موٹروے رہ گئیں وہاں پرموٹروے بنائینگے،نوجوانوں کوروزگار دینگے، آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگا کر اپنی ترقی اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر لگانے پر مہر لگائیں۔ بورے والا میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بورے والا کے عوام کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں وہ وقت یاد آتا ہے اور پاکستانی قوم کو بھی جب روٹی چار روپے کی ملتی تھی بجلی سستی تھی گیس سستی تھی روزگار تھا دہشتگردی کانام و نشان نہیں تھا یہ تبدیلی ہے آج پچیس روپے کی روٹی مل رہی ہے کتنے دکھ کی بات ہے اس تبدیلی کی وجہ سے آج روٹی چار کی بجائے پچیس کی ہوگئی ہے آج بجلی گھروں میں نہیں ہے ہم نے تو لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی بجلی سستی کردی تھی مگر افسوس جو بل اس وقت پانچ سو آ تا تھا آج وہ بل بیس ہزارکا آتا ہے گیس بھی نہیں آتی آج پاکستان کا کیا حال کردیا ہے ان لوگوں نے آٹا مہنگا ہے، چینی مہنگی ہے، روٹی مہنگی ہے میرے ساتھ دشمنی تھی تو بتاؤ پاکستان کی عوام کا کیا قصور تھا نواز شریف کا دور یاد آتا ہے نواز شریف کی خدمتیں اس قوم نے یاد رکھی ہوئی ہیں میرا وعدہ ہے مسلم لیگ (ن) آئیگی تو اس مہنگائی کو ختم کرکے واپس 2017ء تک لے جائینگے روٹی، آٹا بجلی سستی ہوجائے گی گھر گھر گیس ملے گی بجلی ملے گی۔