ملک میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن)ملک میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔5 فروری کو کشمیری شہداء سے اظہار یک جہتی کا دن منایا جائے گا۔اظہار یک جہتی کیلئے ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائی گی،کابینہ ڈویڑن نے ملک میں یوم کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔