صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت -بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت -بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات،ملاقات میں گلگت-بلتستان کی مجموعی صورتحال، گندم سبسڈی، بلتستان یونیورسٹی، سکردو کے مسائل پر بات کی گئی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ گلگت-بلتستان میں گندم سبسڈی کے معاملے پر نگران وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ سے بات کی ہے امید ہے کہ گلگت -بلتستان کے مسائل، گندم سبسڈی کا معاملہ جلد حل ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم نے گلگت-بلتستان کونسل کے منتخب ممبران سے گندم سبسڈی معاملے پر ملاقات کیلئے اتفاق کیا ہے گزشتہ روز گلگت -بلتستان کونسل کے وفد نے علاقے کے مسائل اور سبسڈی کے معاملے پر صدر مملکت سے ملاقات کی تھی صدر مملکت نے وفد کو گلگت-بلتستان کے مسائل پر متعلقہ فورمز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔