توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی 24جنوری کو ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔ کیس کی سماعت 24جنوری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورفوادچوہدری پرفرد جرم عائدکرچکاہے۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔گذشتہ سماعت پرپی ٹی آئی وکیل نے کیس کی سماعت انتخابات کیبعدمقررکرنے کی استدعاکی تھی۔فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریگا۔