اسلام آباد(آن لائن)دانیال عزیز نے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ پنجاب پولیس سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی،نارووال میں میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی بناء پر گرفتاری کا خدشہ ہے،درخواست میں مزید کہا کہ عام انتخابات میں بطور آزاد امید وار حصہ لے رہا ہوں اور میرے مخالفین پراپیگنڈا کررہے ہیں اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں،عدالت سے درخواست ہے کہ میری حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
Load/Hide Comments



