اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم کریں گے،کابینہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیم نوکی سمری پر غور کرے گی،ایس آئی ایف سی نے بھی کرپشن کے خاتمے اور ٹیکسوں کے نظام کو آسان بنانے کیلئے تنظیم نو کی سفارش کی ہے،نگران وفاقی کابینہ ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی، اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کابینہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ کی سمری پر غور کرے گی،نگراں کابینہ کو عام انتخابات کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات بارے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
Load/Hide Comments



