ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

حیدرآباد دکن (آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سابقہ شوہر قومی کرکٹر شعیب ملک کی شادی پر نیک خواہشات کا پیغام جاری کردیا۔ اتوار کے روز ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے اہل خانہ اور ثانیہ کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کریں کہ شعیب اور ثانیہ کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں، ثانیہ اپنے سابقہ شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔انعم مرزا نے مداحوں سے درخواست کی کہ ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں۔