اسلام آباد(آن لائن)چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ غریب خاندان کو 300یونٹ مفت بجلی فراہم کرینگے۔اشرافیہ کو 1500ارب سبسڈی دی جاتی ہے،جو بند کریں گے۔ ن لیگ ہم پرطنز کرتی ہے مگر ہمارے اعلان کے بعد خود 200 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا،عوام بجلی کے مہنگے بلوں سے خوش نہیں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مگر صرف پسماندہ طبقوں پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا،ای ایم ایف کوئی پابندی نہیں لگاتا صرف یہ کہتا ہے کہ جو کریں بجٹ میں فنڈ کریں۔انہوں نے کہا ہم سندھ میں 20لاکھ گھر بنا رہے ہیں،جو دنیا کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے۔اگر پی ڈی ایم بہتر فیصلے کرتی تو سیاست بھی بچتی اور ریاست بھی،پی ڈی ایم نے اتحادیوں کو اعتماد میں لئے بغیر معاشی فیصلے لئے، یہ ان کا سیاسی فیصلہ تھا جس کا نقصان ان کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا گھروں کی تعمیر کے لیے عالمی بنک اور وفاقی حکومت سے لڑ جھگڑ کر پیسے لئے ہیں۔اگر ادروں کی نجکاری کر سکتے ہیں تو ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوملود بچوں کی اموات پر بھی بہت کام کیا جس میں اب اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننے پر خوش نہیں ہو تی ۔نفرت اور تقسیم کی وجہ سے عوام کا سیاست سے اعتبار اٹھ گیا ہے۔سیاسی خلا پر کرنے کے لئے خود لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں،ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر وفاقی میں حکومت بنائیں گے،نواز شریف اپوزیشن لیڈر ہو سکتے ہیں مگر اس بار ان کو حکومت نہیں ملے گی۔بانی پی ٹی آئی کو اب سمجھنا ہو گا کہ جیسے وہ سیاست کرتے تھے اب وہ نہیں چلے گی.
Load/Hide Comments



