لاہور، (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چودھری سرور نے پارٹی کو خیر باد کہنے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔انکا کہناتھا ہماری انتخابی مہم کا مقصد بلاول بھٹو کو کامیاب کروانا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو مشورہ ہے این اے-127 سے بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں اور اپنے بڑے سیاسی مخالف مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں۔ذرائع کے مطابق رہنما ق لیگ چودھری سرور 21 جنوری کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ سابق گورنر پنجاب کی سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ ان کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں وہ این اے 127 میں بلاول بھٹو کی حمایت کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔ چودھری سرو ر نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور این اے-127 میں بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے حوالے سے ٹاسک سونپ دیے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ لاہور کے حلقے سے بلاول بھٹو کی بھرپور مہم چلا رہا ہوں اور بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنا فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو فیملی سے میرا 40 سال پرانہ تعلق ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈپلومیسی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 سے بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں اور اپنے بڑے سیاسی مخالف مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں۔ چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہماری انتخابی مہم کا مقصد بلاول بھٹو کو کامیاب کروانا ہے، سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی سب جماعتوں کی عزت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں سب کو لیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہیے، بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنا فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہوربینظیر بھٹو شہید کے بیٹے کو مایوس نہیں کرے گا، پیپلز پارٹی نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو کو ذاتی فائدے کے لیے سپورٹ نہیں کر رہا، وہ بہترین امیدورار ہیں۔بلاول بھٹوزرداری کی بحیثیت وزیرخارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پیپلز پارٹی سے میری محبت تازہ، تعلق 40سال پرانا ہے، جب بینظیر بھٹو ا?مریت کیخلاف مہم چلا رہی تھیں میں انکے شانہ بشانہ کھڑا تھا۔ آج عوام سیاپیل کرتا ہوں کہ بلاول کو سپورٹ کریں تاکہ وہ وزیراعظم بنیں۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت سے مشاورت کے ساتھ بلاول کی مہم شروع کی ہے، ایران برادر ملک ہے جو غلط فہمیاں ہیں ختم ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments



