اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ اور القادرٹرسٹ کیس ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ڈویڑن بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ انی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ نیب کیس میں جیل ٹرائل کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں، ان درخواستوں پر آج جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی جہاں ان کی عدالت میں بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لطیف کھوسہ اورشعیب شاہین عدالت پیش میں پیش ہوئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ’لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے کیوں کہ یہ ڈویڑن بینچ کا کیس ہے، اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے اگر کوئی ملازم ہوتا تو تب یہ کیس اس عدالت کا بنتا تھا‘، جس پر عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’جج محمد بشیرکی خاصیت ہے ان کے پاس سب کے کیسز لگے‘، لطیف کھوسہ کی اس بات پر عدالت نے عمران خان کے وکیل کو جج محمد بشیر سے متعلق بات کرنے سے روک دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس میں کہا کہ ’جج محمد بشیرکی بات نہ کریں، وہ بار بار میری سفارش پر تعینات ہوئے ہیں، کیس کو دوبارہ مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کوبھجوا دیتے ہیں‘، اس کے ساتھ ہی عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی اپیلوں پرڈویڑن بینچ بنانے کیلئے فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی۔
Load/Hide Comments



