رؤوف حسن نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ الائسن ختم کروایا، شیر افضل مروت

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں قانونی شکست کے بعد مزید انتشار کا شکارہو گئی،شیر افضل مروت کھل کر مرکزی قیادت کے سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں مرکزی قیادت کا فقدان، دھڑے بندی، گروپ بندیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،گروپنگ کی وجہ سے پی ٹی آئی امیدواروں کا انتخابات میں حصہ لینا مشکل ہو گیا ہے جبکہ شیر افضل مروت کھل کر مرکزی قیادت کے سامنے آ گئے ہیں۔شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہے کہ رؤوف حسن نے عمران خان مخالف صحافیوں کو ٹکٹ دلوائے، رؤوف حسن نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ الائسن ختم کروایا، رؤوف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فواد حسن فواد کے لئے کام کر رہے ہیں۔