اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے اپنے آبائی حلقہ مری کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی سپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیر اعظم نے موقف اپنایا کہ اگر کسی کارکن کو ٹکٹ دیا جاتا توبھر پور سپورٹ کرتا۔ پی پی 7 کے لیے ایک ایسے امیدوار کا انتخاب کیا گیا جو مقامی رہائشی بھی نہیں۔ پارٹی نے امیدواران کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے رائے مانگی تھی جس پر عمل نہیں کیا گیا اور کارکن کو نظر انداز کر کہ ٹکٹ دیے گئے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست کرنی ہے اور مستقبل کا لائحہ عمل الیکشن کے بعد طے کروں گا۔ مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ وہ میری بہن ہے اور ماضی میں الیکشن کیمپین میں ساتھ حصہ بھی لیا لیکن مسلم لیگ ن کی موجودہ سیاست کے طرز سے اختلاف ہے جس سے متعلق میاں نواز شریف کو بھی اپنی تجاویز سے آگاہ کر دیا تھا.
Load/Hide Comments



