اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ ذرائع کے مطابقنیب نے حماد اظہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری شروع کردی۔ نیب کو سابق وفاقی وزیر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہوئیں۔ حماد اظہر کیخلاف شکایت پر ڈی جی نیب نے ویریفکیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔شکایت گزار کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر بننے کے بعد حماد اظہر کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔نیب کو موصول شکایت میں موقف اپنایا گیا کہ حماد اظہر نے بے نامی اثاثے بھی بنا رکھے ہیں، شکایت گزار نے بے نامی اثاثوں کی تفصیلات بھی درج کی ہیں۔ شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد حماد اظہر کے خلاف انکوئری کو آگے بڑھایا جائے گا۔علاوہ ازیں آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پاکستان تحریک انصاف کے دیگر 2رہنما بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، آمدن سے زائد اثاثوں پر علی امین گنڈاپور کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنائے جانے کا الزام ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے کئی مقامات پر ہزاروں ایکڑ اراضی خریدی۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے 60اکاؤنٹس میں 50کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز کے ثبوت ملے ہیں۔اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے کئی ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے بے نامی داروں کے ذریعے زمین خریدی۔دوسری جانب نیب خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف 2 درخواستوں پر کارروائی شروع کردی۔ عاطف خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مردان میں 2کنال پرائیوٹ زمین پر سرکاری خرچے سے غیر قانونی جم تعمیر کروائے۔درخواست گزار نے مردان بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں کروڑوں روپے خرد برد کرنے نشاندہی کی ہے۔دوسری درخواست کے مطابق عاطف خان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنوائی، غیر قانونی طریقے سے زرعی زمین کی قسم تبدیل کی، سرکاری فنڈ سے ہاسنگ سوسائٹی کی سڑکیں تعمیر کروائی گئیں۔
Load/Hide Comments



