پہلے لاڈلے ون نے انتقام کی سیاست کی اب لاڈلہ ٹو یہ کام کر رہا ہے، سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پہلے لاڈلے ون نے انتقام کی سیاست کی اب لاڈلہ ٹو یہ کام کر رہا ہے،ن لیگ کی آج تک کی پالیسیاں دیکھ لیں ان میں عوام اور ملک کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ انتخابات سے صرف اب بیس سے پچیس دن رہ گئے ہیں صرف ایک پارٹی میدان میں ہے اور وہ پیپلزپارٹی ہے بلاول بھٹو زرداری اپنا منشور عوام تک پہنچا رہے ہیں دوسری طرف اپنے آپ کو عوام کی خادم کہنے والوں کا اب تک منشور نہیں آیا ہے وہ گھروں میں چھپے بیٹھے ہیں انکا کام عوام کی خدمت نہیں انتقام کی سیاست ہے پہلے لاڈلے ون نے انتقام کی سیاست کی اب لاڈلہ ٹو یہ کام کر رہا ہے آج یہ عوام سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم اپنا منشور کیا دیں؟ جب انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے کیا عوام سے پوچھا؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز سمیت پوری ن لیگ کی قیادت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے پہلے قوم کو یہ بتائیں کہ آپ نے پہلے حکومتوں میں رہ کر عوام کو کیا ریلیف دیا اصلی شیر کہاں ہے نظر نہیں آ رہا؟بڑی جماعت سہولت کاری اور بیساکھیوں کے بغیر گھر سے نہیں نکل رہی ن لیگ کی آج تک کی پالیسیاں دیکھ لیں ان میں عوام اور ملک کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا.