حیدرآباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہمنا شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کیا یہ انصاف ہے آ پ ہم سے انتخابی نشان ”بلا“ لیں کیا آپ نے اپنے چہرے پر کالک نہیں ملی۔ آ پ نے نواز شریف کی سہولت کاری کی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بنیادی حقوق کی زمہ داری عدلیہ کی ہے۔وہ ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد میں وکلا سے خطاب کر رہے تھے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جب ادارے سرنڈر کر دیں تو معاشرے کے لوگ کہتے ہیں کی آ پ کو عدالت میں دیکھیں گے لیکن جب عدالت ہی سرنڈر ہوجائیں تو خالق و مخلوق کے بیچ کوئی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ آ ئین کہتا ہے کہ ہر پاکستانی قابل احترام ہے لیکن مجھے سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ اگر عدالتیں انصاف کرنا چاہیں تو یہ ریاستی غنڈے ہمیں گرفتار نہیں کرسکتے۔ ہم نے کبھی عدلیہ کے معیار کی گراوٹ تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی۔ آ پ دیکھ رہے ہیں کہ معاشرے میں بنیادی حقوق پامال ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہی ٹی آ ء کے لوگوں کے کاروبار تباہی کردئیے گئے۔ میرا گھر گرایا گیا میں ان کو چھوڑوں گا نہیں، انہیں عدالت میں گھسیٹوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ کوئی ادارہ نہیں بلکہ انہیں خوف کے بت سے آ زاد کرانا ہے۔ اگر اس نظام کو بدلنا ہے تو 8 فروری کو ہی ٹی آئی کے حق میں ووٹ ڈالنا ہوگا.
Load/Hide Comments



